ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت اور آر بی آئی نے ملک میں کرنسی کی تقسیم کا جائزہ لیا

حکومت اور آر بی آئی نے ملک میں کرنسی کی تقسیم کا جائزہ لیا

Wed, 18 Apr 2018 00:31:13    S.O. News Service

نئی دہلی17اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کے کچھ حصوں میں اے ٹی ایم مشینوں کے کام نہ کرنے اور ان میں رقم نہ ہونے کے باعث کیش کی قلت کی رپورٹیں آرہی ہیں ۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران کرنسی کی مانگ میں اچانک غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے ۔ روں ماہ کے پہلے 13دنوں میں ہی کرنسی کی فراہمی 45000کروڑ روپئے بڑی ہے ۔ کرنسی کی مانگ میں یہ غیر معمولی اضافہ ملک کے چندحصوں مثلاًآندھرا پردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش اور بہار میں دیکھا گیا ہے ۔حکومت ریزروبینک آف انڈیا کے ساتھ مل کر اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ۔ہمارے پاس کرنسی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جسے اس غیرمعمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ 500روپئے ، 200 روپئے اور 100 روپئے کے کرنسی نوٹوں کاوافر ذخیرہ مزید مانگ کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک میں موجود ہے ۔حکومت تمام لوگوں کو یقین دلاتی ہے کہ اب تک کی تمام مانگ کو پورا کرنے کے لئے کرنسی نوٹوں کی بڑی مقدار موجود ہے ۔ حکومت مزید یقین دلانا چاہتی ہے کہ آنے والے دنوں مہینوں میں کرنسی نوٹوں کی زبردست مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکومت کرنسی نوٹ فراہم کرے گی ۔حکومت کام نہ کرنے والی اے ٹی ایم مشینوں کو فعال بنانے اور ان میں کیش کی فراہمی کو یقین بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ۔


Share: